Live Updates

بشریٰ بی بی اور ریحام خان میں کوئی فرق نہیں

عمران خان کی تعریف کرنے کے معاملے میں بشریٰ بی بی بلکل ریحام خان کی طرح ہی ہیں۔ مہر بخاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 28 ستمبر 2018 17:00

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2018ء) گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول نے نیجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا تھا۔جس کے بعد سے سوشل میدیا پر بشریٰ بی بی کے انئٹر ویو پر تبصروں کا سلسلہ شروف ہو گیا۔اسی متعلق معروف صحافی مہربخاری نے بھی ٹویٹ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تعریف کرنے کے معاملے میں بشریٰ بی بی بلکل ریحام خان کی طرح ہی ہیں۔

بے لوث، سادگی کا استعارہ، عمران خان ایک لیڈر ہے سیاستدان نہیں“ مہر بخاری نے کیا پتہ یہ تمام باتیں درست ہوں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آپ بھی ہمیشہ اپنے شوہر کاشف کی تعریفیں کرتی ہیں۔تومہر بخاری نے جواب دیا کہ میرے شوہر بھی نایاب ہیں بلکل خان صاحب کی طرح، ٹوئٹر صارف نے ریحام خان اور بشریٰ بی بی کا موازنہ کرنے پر اعتراض اٹھایا تو مہر بخاری نے واضح کیا کہ انہوں نے دونوں خواتین کا موازنہ ہر گز نہیں کیا بلکہ انہوں نے ان کی باتوں کا موازنہ کیا ہے ، اور دونوں نے عمران خان کی شخصیت کے بارے میں ایک ہی بات کہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے خاتون اول بشری بی بی نے کہا ہے کہ خان صاحب سیاستدان نہیں لیڈر ہیں عمران خان اور طیب اردوان بڑے لیڈر ہیں وہ ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں تبدیلی آنے میں وقت لگے گا۔ حالات کتنے برے ہوں عمران خان خوشحالی لائیں گے۔نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں نے ابتدائی تعلیم لاہور اور اسلام آباد میں حاصل کی۔

میری شادی جلدی ہو گئی اور 18 سال کی عمر میں مذہبی رجحان پیدا ہوا اور مجھے معلوم ہوا کہ یہ زندگی نہیں ہے بلکہ اس دنیا میں کچھ اور بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی انسان ایسا نہیں جو عمران خان کی برائی کرے، مجھے ملنے آنے والوں کا مقصد عمران خان سے ملنا ہوتا ہے۔ عمران خان بہت سادہ آدمی ہیں، میں نے اپنی زندگی میں ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا جس کے ملنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہو اور وہ سادگی کی زندگی بسر کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میں کسی قسم کا کوئی لالچ نہیں ہے اور وہ ہر چیز سے آزاد ہیں، ان کو کسی چیز سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایک مہینے میں تبدیلی چاہتے ہیں انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ اللہ اللہ کر کے قوم کو ایسا لیڈر ملا ہے جو لالچی نہیں ہے۔ عمران خان کے پاس کسی چیز کی کوئی کمی نہیں، پیسہ بنانے کا انہیں شوق نہیں اور عزت اللہ تعالیٰ نے بہت زیادہ دی ہے۔

اس صدی میں عمران خان اور طیب اردگان لیڈر ہیں جبکہ عمران خان پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ لوگوں کا خیال ہے کہعمران خان نے مجھ سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن میں کہتی ہوں کے ہم دونوں نے ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھا۔میری پہلی زندگی میں لوگ میرے پاس اللہ کے قریب ہونے آتے تھے ،اس زندگی میں عمران خان کے قریب ہونے کے لیے لوگ میرے پاس آتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات