ملک کے تجارتی مرکز کراچی کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں،ڈاکٹر عارف علوی

بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے علاوہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری، لائن لاسز میں کمی اور بجلی چوری کی روک تھام پر بھی توجہ دی جائے، صدر مملکت کی کے الیکٹرک کے وفد سے گفتگو

جمعہ 28 ستمبر 2018 19:00

ملک کے تجارتی مرکز کراچی کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تمام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے تجارتی مرکز کراچی کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں،بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے علاوہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری، لائن لاسز میں کمی اور بجلی چوری کی روک تھام پر بھی توجہ دی جائے۔

صدر مملکت نے یہ بات جمعہ کو کے الیکٹرک کے وفد سے ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وفد چیئرمین کے الیکٹرک طیب ترین، سی ای او مونس علوی اور چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن آفیسر ڈیلی سنکلر پر مشتمل تھا۔ وفد نے صدر مملکت کو شہر کی بجلی کی ضروریات اور نظام کو بہتر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ صدر نے اس امر پر زور دیا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے علاوہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری، لائن لاسز میں کمی اور بجلی چوری کی روک تھام پر بھی توجہ دی جائے تاکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہو جو حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔