تازہ ترین فیفا ویمنز رینکنگ، امریکن ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان، انگلینڈ نے ایک درجہ ترقی پا کر فرانس سے تیسری پوزیشن چھین لی،

سویڈن ٹاپ ٹین میں شامل

جمعہ 28 ستمبر 2018 19:23

تازہ ترین فیفا ویمنز رینکنگ، امریکن ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان، ..
زیورخ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء) امریکن ٹیم فیفا کی تازہ ترین ویمنز رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، انگلینڈ نے ایک درجہ ترقی پا کر فرانس سے تیسری پوزیشن چھین لی، سویڈن کی دو درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں انٹری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو فیفا نے تازہ ترین ویمنز ٹیموں کی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت امریکن ٹیم بدستور سرفہرست ہے، جرمنی کا دوسرا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ ہی فرانس کو تیسری پوزیشن سے محروم کر دیا، فرانس ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی، کینیڈین ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے، آسٹریلوی ٹیم دو سیڑھیاں چڑھ کر چھٹے نمبر پر آ گئی، جاپانی ٹیم ایک درجہ گر کر ساتویں نمبر پر چلی گئی، برازیل کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور اس نے آٹھواں نمبر پا لیا، سویڈن کی ٹیم دو درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئی، ہالینڈ تنزلی کے بعد نویں سے دسویں نمبر پر چلا گیا۔

متعلقہ عنوان :