پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مری میں شہید کیپٹن جنید کی رہائشگاہ پر شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

جمعہ 28 ستمبر 2018 19:23

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعہ کو مری میں شہید کیپٹن جنید کی رہائشگاہ پر شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ کیپٹن جنید نے ہفتہ کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے شہید کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ صدر مملکت نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور قبر پر پھول چڑھائے۔