جموں و کشمیر انجمن اساتذہ کے زیر اہتمام کیل میں احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 28 ستمبر 2018 20:24

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2018ء) جموں و کشمیر انجمن اساتذہ کے زیر اہتمام کیل میں احتجاجی مظاہرہ ‘ سرزمین کیل نعرہ تکبیر ‘ نعرہ رسالت ‘ نعرہ تحقیق ‘ پاکستان زندہ باد ‘ پاک فوج پائندہ باد ‘ عزت دو عزت دو استاد کو عزت دو ‘اساتذہ کے خلاف بوگس مقدمات ختم کرو کے فلک شگاف نعروں سے گونج اُٹھی ‘ انجمن اساتذہ کے رہنمائوں نے اساتذہ کرام کی بلاوجہ گرفتاریوںاور مقدمات میں اُلجھانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ‘ وزیراعظم آزادکشمیر ‘ سپیکر قانون ساز اسمبلی سے فوری مداخلت و تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ ‘ تفصیلات کے مطابق ملک کے اساتذہ کرام کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم جموں وکشمیر انجمن اساتذہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ انٹر کالج کیل کے سبزہ زار میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا ‘ احتجاجی جلسہ کی صدارت عبدالعزیز آزاد صدر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع نیلم کی نے کی جبکہ مہمان خصوصی جموں وکشمیر انجمن اساتذہ کے مرکزی نائب صدر راجہ مجیب الرحمن تھے ‘ جلسے میں نیلم بھر کے اساتذہ ‘ معلمات ‘ صدر معلمین ‘ ماہر مضامین ‘ سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کی مرکزی قیادت ‘ طلبہ سمیت مختلف مکاتب فکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ‘ احتجاجی جلسے سے جموں وکشمیر انجمن ساتذہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد ‘ راجہ مجیب الرحمن ‘ چوہدری نیاز ‘ محبوب اعوان ‘ سردار انور ‘ سردار لیاقت ‘ خواجہ عبدالحئی ‘ عبدالعزیز آزاد ‘ منصور عباسی ‘ سعید صابر ‘ گوہر الرحمن ‘ گلزمان آزاد ‘ راجہ خورشید انور نے خطاب کرتے ہوئے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول آٹھمقام کے اساتذہ کرام کے خلاف فوری مقدمات ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور جعلی ‘ بوگس مقدمات کو خارج کرتے ہوئے اساتذہ کرام کو باعزت بری کیا جائے اور اساتذہ کو جعلی و بوگس مقدمات میں اُلجھانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو عہدوں سے برطرف کیا جائے ۔