شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عارف علوی

قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے، ہم پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،صدر مملکت کی شمالی وزیر ستان میں شہید کیپٹن کے گھر آ مد، اہلخانہ سے تعزیت

جمعہ 28 ستمبر 2018 21:39

شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عارف علوی
مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2018ء) صدر مملکت عارف علوی شمالی وزیر ستان میں شہید ہونے والے کیپٹن کے گھر آئے اور شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی، عارف علوی نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پور ی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے ہم پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو صدر مملکت عارف علوی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونیوالے کیپٹن جنید کے گھر مری آئے اور شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔

عارف علوی نے شہید کیپٹن جنید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ہم پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔