Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے کویتی وزیر صنعت و تجارت خالد نصر عبداللہ کی ملاقات

کویت کو زراعت ، توانائی ، لائیو سٹاک اور تیل کی تلاش سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

جمعہ 28 ستمبر 2018 23:11

وزیراعظم عمران خان سے کویتی وزیر صنعت و تجارت خالد نصر عبداللہ  کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے کویت کے وزیر برائے صنعت و تجارت خالد نصر عبداللہ نے ملاقات کی اور امیر کوتی کی جانب سے عمران خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کویت کو زراعت ، توانائی ، لائیو سٹاک اور تیل کی تلاش سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے کویت کے وزیر تجارت و صنعت خالد نصر عبداللہ نے ملاقات کی۔ انہوں نے عمران خان کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر امیر کویت کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شعبے میں کویت سے تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور کویت کو زراعت ، توانائی، لائیو سٹاک اور تیل کی تلاش سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :