امریکا کی جولائی کے دوران خام تیل کی پیداوار میں 2 لاکھ 69 ہزار بیرل یومیہ اضافہ

ہفتہ 29 ستمبر 2018 11:20

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2018ء) امریکا نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران اس کی خام تیل کی یومیہ پیداوار 10.96 ملین بیرل سے زیادہ رہی جو ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران اس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 2 لاکھ 69 ہزار بیرل اضافے کے ساتھ 10.964 ملین بیرل یومیہ رہی جو ایک ریکارڈ ہے۔پیداوار میں اضافے کی وجہ ٹیکساس اور شمالی ڈکوٹا کے علاقوں میں ہونے والی خام تیل کی اضافی پیداوار ہے۔ٹیکساس میں خام تیل کی پیداوار 4.47 ملین بیرل یومیہ کی ریکارڈ سطح پر رہی جبکہ شمالی ڈکوٹا میں تیل کی پیداوار 41 ہزار بیرل اضافے کے ساتھ 1.26 ملین بیرل یومیہ سے زیادہ رہی۔

متعلقہ عنوان :