ایرانی حکام کی ہڑتال کرنے والے 40 ٹرک ڈرائیوروں کوپھانسی کی دھمکی

ہفتہ 29 ستمبر 2018 12:34

ایرانی حکام کی ہڑتال کرنے والے 40 ٹرک ڈرائیوروں کوپھانسی کی دھمکی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) ایرانی پولیس نے گاڑیوں کے سپیئرپارٹس مہنگے کرنے، تیل کی قیمتیں بڑھانے اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال کرنے والے 40 ٹرک ڈرائیوروں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ ایرانی حکام نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ احتجاج کا سلسلہ ترک کریں ورنہ انہیں جان سے مار دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز مسلسل چھٹے ہفتے ہڑتال کی گئی جس میں ٹرک ڈروائیوروں کے ساتھ زندگی کے دیگر شعبوں سے وابستہ شہریوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس موقع پرایرانی پراسیکیوٹرجنرل محمد جعفر منتظری نے دھمکی دی کی ہڑتال کے منتظمین کو پھانسی دی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کرنے والے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا رہیہیں، ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جانی چاہیے۔