رفیق تارڑ سے سرکاری گھر خالی کرانے کا نوٹس واپس، درخواست نمٹا دی گئی

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل نے پنجاب حکومت کا موقف پیش کیا

ہفتہ 29 ستمبر 2018 13:20

رفیق تارڑ سے سرکاری گھر خالی کرانے کا نوٹس واپس، درخواست نمٹا دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت رفیق تارڑ سے سرکاری گھر خالی کرانے کا نوٹس واپس لینے پر درخواست نمٹا دی۔سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے نوٹس کے خلاف سابق صدر رفیق تارڑ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس بھجوایا ہے، رہائش گاہ خالی کروانے کا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے پنجاب حکومت کا موقف عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے رفیق تارڑ سے سرکاری گھر خالی کرانے کا نوٹس واپس لینے پر درخواست نمٹا دی۔ یاد رہے سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کو 2008ء میں جی او آر ون میں رہائش گاہ الاٹ کی گئی تھی۔جنہیں سرکاری رہائشگاہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیاجس کے مطابق سرکاری رہائشگاہ کو 14روز میں خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔