قندیل بلوچ قتل کیس ،ْ

والدین نے مرکزی ملزم وسیم کو معاف کرنے کیلئے بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیا

ہفتہ 29 ستمبر 2018 14:09

قندیل بلوچ قتل کیس ،ْ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں ماڈل گرل کے والدین نے مرکزی ملزم وسیم کو معاف کرنے کیلئے بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹس سے شہرت پانے والی ملتان کی ماڈل گرل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016ء کی شب ان کے بھائی وسیم نے اپنے کزن حق نواز کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔قتل کا مقدمہ قندیل کے والد عظیم کی مدعیت میں تھانہ مظفر آباد میں درج کیا گیا تھا جس پر قندیل کے والد نے اپنے بیٹے کو قتل کے مقدمہ میں معاف کرنے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج سردار اقبال ڈوگر نے ملزم کی درخواست بعد از گرفتاری پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم وسیم کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔