وزیر سکولز ایجوکیشن کا گورنمنٹ مڈل سکول مغلیہ پارک شاہدرہ کی چھٹی جماعت کی طالبہ پر تشدد کی خبر پر فوری ایکشن

مراد راس کے حکم پر طالبہ پر جسمانی تشدد کی ذمہ دار ٹیچر ملازمت سے معطل ، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز م،رپورٹ طلب

ہفتہ 29 ستمبر 2018 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے گورنمنٹ مڈل سکول مغلیہ پارک شاہدرہ کی چھٹی جماعت کی طالبہ ایمان نصیر پر جسمانی تشدد کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے طالبہ پر جسمانی تشدد کی ذمہ دار ٹیچر تنویر فاطمہ کو ملازمت سے فوری طور پر معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر مراد راس کے حکم پر چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن آفیسر لاہور نسیم احمد زاہد نے طالبہ پر جسمانی تشدد کی ذمہ دارٹیچر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن مراد راس نے چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن آفیسر لاہور کو واقعہ کی تحقیقاتی ر پورٹ سمیت فوری طلب کر لیا ہے۔صوبائی وزیر مراد راس نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی ذمہ دار ٹیچرکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سکولوں میں جسمانی تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے متاثرہ طالبہ کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات بھی کیں۔

متعلقہ عنوان :