قو می ٹین پین بائولنگ عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد تھائی لینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 29 ستمبر 2018 18:37

قو می ٹین پین بائولنگ عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) قو می ٹین پین بائولنگ عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے بعد تھائی لینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے اور چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے بائولرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے بتایا کہ قو می ٹیم میں اعجاز الرحمان، احمر سلڈرا، علی سوریا، علیم آغا، افضال اختر، سکندر حیات، دانیال شاہ اور امجد محمود شامل تھے انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم پہلی بار عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کی ہے ، انہوں نیکہا کہ امجد محمود کوچنگ کورس کے لئے وہاں سے ملائیشیا چلے گئے ہیں۔