دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہو گی

صدارت چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق کریں گے

ہفتہ 29 ستمبر 2018 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2018ء) دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام بھارتی دھمکیوں،مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور عقیدة ختم نبوتﷺ کے حوالہ سے آل پارٹیز کانفرنس کل (اتوار)دوپہر 2:30 بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میںہو گی۔اے پی سی کی صدارت چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں شرکت کیلئے ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کومدعو کیا گیا ہے،آل پارٹیز کانفرنس سے مولانا مولانا سمیع الحق ،پروفیسر حافظ محمد سعید ،سراج الحق،شیخ رشیداحمد،سردار عتیق احمد،شاہ محمد اویس نورانی،محمد علی درانی،اعجاز الحق ،شاہ زین بگٹی،جنرل (ر)مرزا اسلم بیگ،سیف اللہ خالد ،مولانا فضل الرحمن خلیل،لیاقت بلوچ،قاری محمد یعقوب شیخ،پیر سید ہارون گیلانی،حافظ عاکف سعید،مولانا عبدالرئوف فاروقی،خواجہ معین الدین کوریجہ ،اختر مینگل،جنرل (ر) اسد درانی ،مولانا راغب حسین نعیمی،حافظ ابتسام الہی ظہیر،عبداللہ گل،حافظ عبدالغفار روپڑی،علامہ زبیر احمد ظہیرودیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ ۔۔طارق ورک