این اے 213: ریٹرننگ افسرکا آصف زرداری کوشوکازنوٹس

آصف زرداری کو انتخابی اخراجات اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کا حکم، 14روز میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائی جائیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 ستمبر 2018 19:26

این اے 213: ریٹرننگ افسرکا آصف زرداری کوشوکازنوٹس
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 ستمبر 2018ء) الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی اور سابق صدرآصف زرداری کوشوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، آصف زرداری کوانتخابی اخراجات اور اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پرشوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے،ریٹرننگ آفیسر نے 14روز میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوابشاہ میں این اے 213 کے ریٹرننگ افسر نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کوشوکاز نوٹس بھیج دیا ہے۔

آصف زرداری کوانتخابی اخراجات اور اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پرشوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ این اے 213 کے ریٹرننگ آفیسرنے آصف زرداری کو14روز میں اثاثہ جات اور الیکشن میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے عام انتخابات کے بعد اب ضمنی انتخابات بھی آگئے ہیں جبکہ تاحال بعض ارکان اسمبلی نے انتخابی اخراجات اور اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کوجمع نہیں کروائیں۔

جس پرالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایسے ارکان کوشوکاز نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے رحمان ملک کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل خارج کردی ہے ۔عدالت نے اپیل الیکشن کمیشن کی جانب سے واپس لینے پر خارج کی۔ عدالت میں الیکشن کا کہنا تھا کہ دہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ سے حکم نامہ جاری ہوچکا ہے۔ ہائیکورٹ میں اپیل نہیں چلانا چاہتے،الیکشن کمیشن نے ماتحت عدالت سے دوہری شہریت میں بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی،اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اپیل کی تھی کہ 2008 کے انتخابات میں رحمان ملک کی اپنی دوہری چھپانے پر سپریم کورٹ نے کارروائی کا حکم دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج نے 2014میں یکطرفہ فیصلہ سنا کر رحمان ملک کو بری کردیا۔