ثروت اعجاز قادری کی سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سیدحامد سعید کاظمی سے ملاقات

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،موجودہ حکومت سے تعاون کے حوالے سے اہلسنت کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مشاورت بھی کی گئی

ہفتہ 29 ستمبر 2018 22:00

ثروت اعجاز قادری کی سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سیدحامد سعید کاظمی سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سیدحامد سعید کاظمی سے ملاقات ،ملاقات میں دونوں رہنمائوں ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،موجودہ حکومت سے تعاون کے حوالے سے اہلسنت کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مشاورت کی گئی ،اہلسنت کے مسائل کے حل کیلئے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط بنانے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے ،مہنگائی سے غربت میں اضافہ اور غریب خود کشی کرنے پر مجبور ہونگے ،مہنگائی کے طوفان کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کو جاری رہنا چاہیے موجودہ حکمرانوں سے عوام نے اچھی امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں ،حکومت عوام کو مایوسی سے بچانے اور پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے کام کرئے ،پوری قوم حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دیگی ،عوام دشمن پالیسیوں پر خاموش نہیں رہینگے عوام کے ساتھ ہیں عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،تمام اکائیوںکو ملک سے دہشتگردی اور مہنگائی کو ختم معاشی واقتصادی استحکام کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا ،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط جمہوری حکومت ہی عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوگی ،حکومت کو کمزور نہیں مستحکم دیکھنا چاہیںتاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور ملک معاشی واقتصادی طور پر مستحکم ہو ،انہوں نے کہا کہ اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے اہلسنت کے تمام اکابرین کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،بھارت پاکستان کو دھونس دھمکیوں کی بجائے ڈائیلاک کی راہ ہموار کرئے جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہیں ،پاکستان کی سلامتی کیلئے اہلسنت کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔