اگر ہمارا وزیر اعظم ایسا کرسکتا ہے تو گریڈ 20 کا افسر کیوں نہیں

یوسف رضا گیلانی اپنی وزارت اعظمیٰ کے دور میں ترک صدر کی جانب سے دیا گیا ہار اپنے گھر لے گئے تھے اور اسے اپنی بیگم کو دے دیا تھا،حبیب اکرم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 29 ستمبر 2018 21:34

اگر ہمارا وزیر اعظم ایسا کرسکتا ہے تو گریڈ 20 کا افسر کیوں نہیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-29ستمبر 2018ء) :گریڈ 20 کے افسر کی جانب سے کویتی وفد کا پرس چرانے پرمعروف صحافی حبیب اکرم سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے قیمتی ہار بھی گھر لے جانے کا واقعہ منظر عام پر لے آئے ۔ گریڈ 20 کے سرکاری افسر ضرار حیدر نے گذشتہ روز کویتی وفد کے سربراہ کا پرس اور بریف کیس چوری کیا تھا جس کی واضح سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ضرار حیدر کو میز سے پرس اُٹھا کر اپنی جیب میں رکھتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے گریڈ 20 کے افسر کی اس حرکت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قابل افسوس قرار دیا ۔اس واقعے کو پاکستان کی تاریخ کا شرمناک ترین واقعہ قرار دے دیا گیا ہے اور اس پر تاحال تبصرے وتجزئیے کئیے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی حبیب اکرم نے ایسے ہی ایک اور واقعے کی بھی تفصیلات بھی سامنے رکھ دیں۔

(جاری ہے)

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ گریڈ 20 کے ایک انتہائی اعلیٰ افسر کی جانب سے کی جانے والی اس حرکت پر کیا بات کریں گے جس پر حبیب اکرم نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا وزیر اعظم ایسا کا کرسکتا ہے تو پھر کوئی افسر کیوں نہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ وزیر اعظم کون تھے تو انکا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اپنی وزارت اعظمیٰ کے دور میں ترک صدر کی جانب سے دیا گیا ہار اپنے گھر لے گئے تھے اور اسے اپنی بیگم کو دے دیا تھا ۔بعد ازاں جب معاملہ کھلا تو معلوم ہوا کہ وہ ہار یوسف رضا گیلانی صاحب کے خزانے میں پڑا ہے جسے بعد میں قومی خزانے میں جمع کروا دیا گیا اور سابق وزیر اعظم نے یہ جواز پیش کیا کہ یہ ہار غلطی سے وہ گھر لے گئے تھے۔