Live Updates

حکومت کا اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 29 ستمبر 2018 23:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2018ء) حکومت نے اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا نے پٹرول کی قیمت4روپی10پیسے فی لیٹر,ڈیزل کی قیمت میں 4روپی41پیسے فی لیٹر,مٹی کے تیل کی قیمت میں3روپی66پیسے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں3روپی39پیسے فی لیٹراضافہ تجویز کیاتھا۔ہفتہ کو وزارت خزانہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری کو مسترد کیا اور صارفین پر بوجھ نہ ڈالنے کے پیش نظر اکتوبر میں پیٹرولیم کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات