صدارتی الیکشن، مالدیپ میں اپوزیشن رہنما ء کی جیت کا سرکاری اعلان کر دیا گیا

اتوار 30 ستمبر 2018 12:40

ملای(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2018ء) مالدیپ کے الیکشن کمیشن نے رواں ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق اپوزیشن رہنما ابراہیم محمد صالح کی جیت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو الیکشن کمیشن نے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق تئیس ستمبر کو ہوئے الیکشن میں صالح کو اٹھاون فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ صدر یامین عبدالقیوم کو اکتالیس فیصد ووٹ پڑے۔ چھپن سالہ صالح کئی دہائیوں سے سیاست میں فعال ہیں اور انہیں جمہوری اقدار کا ایک بڑا داعی قرار دیا جاتا ہے۔