ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں مسلسل اضافے کا امکان

اتوار 30 ستمبر 2018 13:40

لندن۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے باعث آئندہ سال عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں مسلسل اضافے کا امکان ہے۔ایران اور وینزویلا سے تیل کی سپلائی میں کمی بین الاقوامی منڈی کو متاثر کرسکتی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے 50 اقتصادی ماہرین سے کئے گئے سروے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال (2018 ئ) کے دوران برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اوسط نرخ 73.48 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے جو اگست کے دوران جاری کیے گئے پیشگی تخمینے سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اگست میں جاری تخمینے کے مطابق رواں سال برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اوسط نرخ 72.71 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اوسط نرخ رواں سال 67.29 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اگست میں جاری رپورٹ میں اس کے رواں سال اوسط نرخ 67.13 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ماہرین کا کہناہے کہ جنوبی کوریا کی جانب سے ایرانی تیل کی مزید خریداری سے معذرت اور دیگر مشکلات کے باعث ایرانی خام تیل کی یومیہ برآمد میں 5 لاکھ سے 10 لاکھ بیرل کی کمی آسکتی ہے جس کا اثر عالمی منڈی پر یقینی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :