شاہ سلمان اور امریکی صدر کی تیل مارکیٹ کے استحکام کو یقینی بنانے بارے گفتگو

اتوار 30 ستمبر 2018 13:40

واشنگٹن۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلیفون کیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی شراکت داری کی روشنی میں تعاون کے فروغ سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔امریکی صدر نے تیل مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنانے کے اقدامات اور عالمی اقتصادی ترقی کی ضمانت پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :