اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، آسٹرین وزیر خارجہ کی عربی میں تقریر

یانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اور جنگ کے دوران بیروت میں عربی زبان سیکھی، کیرین کینیسل

اتوار 30 ستمبر 2018 15:30

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، آسٹرین وزیر خارجہ کی عربی میں ..
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2018ء) آسٹریا کی وزیر خارجہ کیرین کینیسل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں اپنے خطاب کا آغاز عربی زبان میں کیا۔ کیرین نے بتایا کہ انہوں نے ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اور جنگ کے دوران بیروت میں عربی زبان سیکھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق خطاب کے لیے عربی زبان کے انتخاب کی وجہ بیان کرتے ہوئے کیرین نے کہا کہ میں نے یہ اس لیے کیا ہے کیوں کہ یہ اقوام متحدہ کی 6 سرکاری زبانوں میں سے ایک زبان ہے۔

عربی زبان ایک خوب صورت اور اہم زبان ہونے کے ساتھ اہم عرب تہذیب کا حصّہ ہے۔ میں نے جنگ کے دوران بیروت میں لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنے کا طریقہ جانا۔ بغداد سے لے کر دمشق تک ایسے مرد اور خواتین ہیں جو مشکل حالات کے باوجود زندگی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان تمام لوگوں کے لیے مکمل احترام کا اظہار کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :