سائیں جی ایم سید کے فرزند سید جلال محمود شاہ کے والد سید امداد محمد شاہ کی چودہویں برسی منائی گئی

1937سے لیکر جب سندھ اسمبلی کا قیام ہوا اس وقت سے جابروں ، ظالموں کے خلاف لڑتے آرہے ہیں، جلال محمود شاہ آجکل کالاباغ ڈیم کا اشو اٹھایا گیا ہے اس سے قبل بھی کالاباغ ڈیم بنانے کے منصوبے ، اعلانات ہوتے رہے ہیں مگر ہمیشہ عوام نے اسے سندھ دشمن منصوبہ قرار دیا

اتوار 30 ستمبر 2018 20:00

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2018ء) سائیں جی ایم سید کے فرزند اور سندھ دھرتی کی معروف شخصیت سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ کے والد سید امداد محمد شاہ کی 14 ویں برسی امداد فاونڈیشن کی جانب سے عقیدت و احترام سے گوٹھ مجید کیریو منائی گئی جس میں سندھ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ، برسی تقریب سے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید جلال محمود شاہ اور سید زین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1937سے لیکر جب سندھ اسمبلی کا قیام ہوا اس وقت سے جابروں ، ظالموں کے خلاف لڑتے آرہے ہیں اور تین نسلوں سے صاف ستھری سیاست کرتے آرہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ آجکل کالاباغ ڈیم کا اشو اٹھایا گیا ہے اس سے قبل بھی کالاباغ ڈیم بنانے کے منصوبے ، اعلانات ہوتے رہے ہیں مگر ہمیشہ عوام نے اسے سندھ دشمن منصوبہ قرار دیا مگر آج ایک بار پھر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی بات کی جارہی ہے مگر ہم بتادینا چاہتے ہیں کہ کالاباغ ڈیم کسی بھی صورت برداشت نہیں اور نا ہی بنانے دیں گے ، ہم سمجھتے ہیں کہ ڈیم سندھ کو خشک سالی کا ایک بڑا منصوبہ ہے سازش ہے جسے سندھ دھرتی اور عوام کبھی قبول نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہا والد صاحب نے ہمیشہ اجتماعی سوچ کو فروغ دیا کبھی بھی انفرادیت کو اہمیت نہیں دی ، تقریب سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے وائس چیئرمین سید زین شاہ نے کہاکہ کالاباغ ڈیم ہمیشہ متنازعہ رہا ہے اور سندھ کے عوام ہزار بار اس منصوبہ کو رد کرچکے ہیں اور عوام کا فیصلہ اٹل ہوتا ہے سندھ کے عوام سندھ دشمن منصوبے کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، کالاباغ ڈیم کو سندھ کا بچہ بچہ مسترد کرچکا ہے اوروہ روڈں پر نکلنے کیلئے تیار ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں موجود غیر ملکیوں کو اب یہاں کی شناخت دی جارہی ہے اور سندھ دھرتی پر بوجھ ڈالا جارہا ہے ہم ان تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ، بعدازاں سید زین شاہ نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کارکنوں ورکروں کا شکریہ ادا کیا ۔