سندھ رائیس ملرز اینڈ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے 28 اکتوبر ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی

اتوار 30 ستمبر 2018 21:50

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2018ء) سندھ رائیس ملرز اینڈ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے 28 اکتوبر پر ہونے والے انتخابات کے لیے حاجی قمرالدین گوپانگ، ڈاکٹر محمد عظیم راجپر اور سخاوت علی راجپوت کی جانب سے صدارتی امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیٹی کی جانب سے تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انتخابات کے لیے پریزائیڈنگ افسران کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کرتے ہوئے لاڑکانہ کے لیے حاجی امان اللہ شیخ، حاجی علی گوہر کنڈرانی کو کندھ کوٹ، شیوک رام کو حیدرآباد، گاگن داس کو گولاڑچی اور حاجی عابد حسین بھنگر کو اوستا محمد پولنگ اسٹیشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے جو انتخابات کے روز اپنے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ہونے والے انتخابات میں صوبہ بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے ممبران 28 اکتوبر پر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔