آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 1 اکتوبر 2018 11:12

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، حیدر آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :