سعودی عرب تیل کے زیادہ نرخوں کے لحاظ سے خلیجی ممالک میں چوتھے نمبر پر

پیر 1 اکتوبر 2018 11:50

سعودی عرب تیل کے زیادہ نرخوں کے لحاظ سے خلیجی ممالک میں چوتھے نمبر پر
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) سعودی عرب تیل کے زیادہ نرخوں کے حوالے سے خلیجی ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق خلیجی ممالک میں سب سے مہنگا پٹرول امارات میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سلطنت عمان مہنگا پٹرول بیچنے کے حوالے سے خلیجی ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے اور قطر تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب اندرون ملک مہنگا تیل فروخت کرنے کے حوالے سے خلیجی ممالک میں چوتھے نمبر اور بحرین پانچویں نمبر پر ہے۔کویت کا نمبر چھٹا ہے۔