Live Updates

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا منشا بم کے بیٹوں سے قریبی تعلقات کا انکشاف

پی ٹی آئی ڈسپلنری کمیٹی اس معاملے کو دیکھے، چیف جسٹس کا حکم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 1 اکتوبر 2018 13:11

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا منشا بم کے بیٹوں سے قریبی تعلقات کا انکشاف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 اکتوبر 2018ء) تحریک انصاف کے رہنماؤں کا منشا بم کے بیٹوں سے قریبی تعلقات کا انکشاف،چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی ڈسپلنری کمیٹی اس معاملے کو دیکھے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں منشا بم گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ملک کرامت کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ منشا بم کے بیٹے کی گرفتاری روکنے کے لیے اس لیے کال کی تھی کیونکہ وہ ہماری برادری کا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منشا بم کے بیٹوں کا تحریک انصاف کے اہم رہنما عبد العلیم خان سے بھی تعلقات ہیں،جب کہ منشا بم کا بیٹا ملک طارق بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ یہ معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سپرد کر دوں،چیف جسٹس نے منشا بم گرفتاری کے خلاف درخواست کا معاملہ پی ٹی آئی ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی اس معاملے کو دیکھے۔واضح رہے گذشتہ روز مذکورہ کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے کب سے بدمعاشی شروع کر دی؟۔ پی ٹی آئی والوں نے بد معاشی کے ڈیرے بنا رکھے ہیں، کسی بد معاش کو پاکستان میں نہیں رہنے دوں گا۔

نیا پاکستان بدمعاشوں کی پیروی کرکے بنانے چلے ہیں۔وران سماعتملک کرامت کھوکھر نے کہا کہ میں منشا بم کو نہیں جانتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کرامت کھوکھرتم نے جھوٹ بولا تو یہاں سے ایم این اے نہیں جاؤ گے۔ ملک کرامت کھوکھر نے کہا میں نے ایس پی کو نہیں ڈی آئی جی کو فون کیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بلائیں اس ڈی آئی جی کو جس نے سفارش کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات