یورپی میکنزم کارگرثابت نہ ہوا تو ایران ایٹمی معاہدے سے نکل جائے گا،جواد ظریف

پیر 1 اکتوبر 2018 13:32

یورپی میکنزم کارگرثابت نہ ہوا تو ایران ایٹمی معاہدے سے نکل جائے گا،جواد ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے تحفظ کیلئے یورپ کا میکنیزم اگر کارگرثابت نہ ہوا تو ایران ایٹمی معاہدے سے نکل جائے گا۔

(جاری ہے)

جواد ظریف نے اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کی دستبرداری کے بعد یورپی ملکوں نے ایران کی برآمدات و درآمدات سے متعلق رقم کی ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے کیلئے ایک خصوصی میکنیزم کے قیام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس سسٹم کے ذریعے ایران کے ساتھ قانونی لین دین کی ترغیب دلائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ایران، تیل کی فروخت کے ساتھ ساتھ عالمی سطح تمام معاملات ڈالر کے بجائے دیگر کرنسیوں میں انجام دے کر تیل کی فروخت سے متعلق پابندی سمیت امریکا کی تمام پابندیوں کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کی صورت میں ایران پر امریکی حملے بارے سوال کے جواب میںکہا کہ اگر امریکا کو یقین ہوتا کہ اس طرح سے حملہ کرکے وہ کامیاب ہوسکتا ہے تو اس کام کو وہ انجام دے چکا ہوتا۔