سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ کویت، امیر کویت سے ملاقات

پیر 1 اکتوبر 2018 13:47

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے سرکاری دورے کے دوران امیر کویت سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے، مشترکہ مسائل، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے ہم آہنگی پیدا کرنے اور علاقائی مسائل کے حل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

کویتی قیادت سے ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ انہوں نے امیر کویت کو ایک پیغام بھی بھیجا ہے جس میں ان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی اہمیت اور ان کی طرف سے ملاقات میں شاندان استقبال پران کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد نے کویت کی مزید ترقی، استحکام اور خوش حالی کی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔