Live Updates

الیکشن کمیشن کا جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر علیم خان کے خلاف کاروائی کا حکم

علیم خان نے پرانی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں این اے 120 کا انتخاب کالعدم قراردینے کیلیے جعلی حلف نامےجمع کرائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 1 اکتوبر 2018 14:04

الیکشن کمیشن کا جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر علیم خان کے خلاف کاروائی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 اکتوبر 2018ء) الیکشن کمیشن کا جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر علیم خان کے خلاف کاروائی کا حکم، علیم خان نے پرانی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں این اے 120 کا انتخاب کالعدم قراردینے کیلیے جعلی حلف نامےجمع کرائے۔تفصیلات کے مطابق این اے 120سے متعلق الیکشن کمیشن نے سردار ایاز صادق کی درخواست منظور کرلی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علیم خان نے پرانی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں این اے 120 کاا نتخاب کالعدم قراردینے کیلیے جعلی حلف نامےجمع کرائے ۔

جعلی حلف نامے جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے علیم خان کے خلاف درخواست سیشن کورٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی جانب سے جعلی حلف ناموں کے معاملہ پرالیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نےسماعت کی تھی۔

سردار ایاز صادق کی جانب سے وکیل شاہد حامد الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن میں علیم خان کے وکیل پیش نا ہو سکے جونیر وکیل نے سپریم کورٹ کی کاز لسٹ پیش کی۔ ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر نے کہا کہ اگر اس طریقے سے آپ تاخیر کرتے رہے تو دستیاب ریکارڈ کے مطابق فیصلہ سنا دیں گے۔ کیا ان جعلی حلف ناموں کو تصدیق کے لیے سول کورٹ میں بھیجنا چاہیے۔

مذکورہ سماعت میں کہا گیا تھا کہ اس کیس میں آخری موقع فراہم کر رہے ہیں۔ کمیشن کو مذاق نا سمجھیں۔ وکیل سردار ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں علیم خان نے اٹھ سو پچپن حلف نامے جمع کرائے۔ جمع کیے گیے حلف ناموں میں بہت سارے جعلی ہیں۔آج الیکشن کمیشن کا جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر علیم خان کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات