کاشتکار مورنگا (سوہانجنا)کی کاشت کی جانب خصوصی توجہ دیں، زرعی ماہرین

پیر 1 اکتوبر 2018 14:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سوہانجنا جسے عرف عام میں مورنگا بھی کہا جاتا ہے بے شمار خوبیوں سے مالا مال پودا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں لہٰذا اس کی کاشت سے ملکی پیداوار اور زر مبادلہ میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ یہ پودا اپنے اندر دہی اور دودھ سے دو گنا زیادہ پروٹین ، گاجر سے 4گنا زیادہ وٹامن اے، سنگترے سے 7گنا زیادہ وٹامن سی، کیلے سی3گنا زیادہ پوٹاشیم رکھتاہے نیز ادویات سازی ، صنعت مقاصد ،کاسمیٹکس ، اشیائے خوردنی میں بھی اس کا بھر پور استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوںنے بتایا کہ امریکہ میں اس کے پتے چائے کے طورپر جبکہ اس کے بیجوں کا تیل ککنگ آئل اور بیجوں کا سفوف پانی کو صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہاہے۔ انہوںنے بتایاکہ ماہرین زراعت مورنگا کی زیادہ سے زیادہ کاشت کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :