سندھ میں نیب کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا

اسپیشل پراسیکیوٹرز کے استعفوں کے بعد نیب نے تاحال متبادل پراسیکیوٹرز تعینات نہیں کیے

پیر 1 اکتوبر 2018 15:17

سندھ میں نیب کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) سندھ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

(جاری ہے)

استعفیٰ دینے والوں میں پراسیکیوٹر منصف جان، یاسر مغل اور نسیم ملک شامل ہیں۔یہ نیب پراسیکیوٹرز شرجیل میمن، فشریز، پورٹ قاسم کرپشن اور ایس ایس جی سی سمیت دیگر اداروں میں کرپشن کیسز کی پیروی کر رہے تھے۔اسپیشل پراسیکیوٹرز کے استعفوں کے بعد نیب نے تاحال متبادل پراسیکیوٹرز تعینات نہیں کیے۔

متعلقہ عنوان :