Live Updates

تبدیلی کا جو خواب دیکھا تھا عملی طور پر پورا ہو گا،

تبدیلی کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائینگے‘میاں اسلم اقبال ہماری پہلی اور اور آخری ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہے،عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے ہر حدتک جائیں گے، عوام کی خدمت ان کے دکھوں کا مداوا عبادت کا درجہ رکھتا ہے ، سرکاری افسران دفاتر کے دروازے عوام کے لئے کھلے رکھیںکھلی کچہری کے موقع پر گفتگو

پیر 1 اکتوبر 2018 15:54

تبدیلی کا جو خواب دیکھا تھا عملی طور پر پورا ہو گا،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔صوبائی وزیر نے تین گھنٹے تک لوگوں کے مسائل سنے اوربعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی اور اور آخری ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہے اورعوام کی شکایات کے ازالے کے لئے ہر حدتک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے دکھوں کا مداوا عبادت کا درجہ رکھتا ہے اس لئے سرکاری افسران اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لئے کھلے رکھیں اوراپنے مسائل کے حل کے لئے دفاتر میں آنے والوں سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔سرکاری افسران عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں عوام کی خدمت کا جوموقع دیا ہے اسے ضائع نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔عوام کے مسائل ہمارے مسائل ہیں اور انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھارہی ہے۔

ہم نے اپنا ہر لمحہ عوام کی خدمت کے لئے وقف کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ ترقی کا واحد راستہ ہے اورمیرٹ سے ہٹ کر کچھ نہیں ہو گا۔سابق حکومت نے میرٹ کو پامال کیا،56کمپنیاں بنا کر اپنے منظور نظر افراد کو نوازا اور قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا ا ور ایسے بے مقصد منصوبوں پر وسائل خرچ کئے جن عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔انہوں نے کا کہ سابق حکمرانوں کے کرپشن زدہ منصوبوں سے پنجاب کنگال ہوا ہے اور آج صوبے کو مالیاتی مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط ترجیحات نے عوام کو مسائل کے چنگل میں پھنسایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا جو خواب دیکھا تھا اب وہ عملی طور پر پورا ہو گا اور تبدیلی کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات