نیب سندھ کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرزمستعفی ہوگئے

پراسیکیوٹرز کے استعفوں کے بعد نیب کی جانب سے متبادل پراسیکیوٹرز تاحال نہیں رکھے گئے

پیر 1 اکتوبر 2018 16:02

نیب سندھ کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرزمستعفی ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب)سندھ کی جانب سے دائرانتہائی ہائی پروفائل کیسز میں پیروی کرنے والے نیب سندھ کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز مستعفی ہوگئے ہیں۔ استعفی دینے والوں میں نیب پراسیکیوٹر منصف جان، یاسر مغل اور نسیم ملک شامل ہیں، تینوں پراسیکیوٹرز سندھ میں کرپشن کے انتہائی ہائی پروفائل کیسز میں نیب کی جانب سے پیروی کررہے تھے۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹرز شرجیل میمن، فشریز، پورٹ قاسم، ایس ایس جی سی سمیت دیگر اداروں میں کرپشن کے خلاف نیب کی جانب سے پیروی کررہے تھے، پراسیکیوٹرز کے استعفے کے بعد نیب کی جانب سے متبادل پراسیکیوٹرز تاحال نہیں رکھے گئے۔قانونی ماہرین کے مطابق قومی احتساب بیورو اگر پراسیکیوٹرز کا فوری تقرر نہیں کرتا تو سندھ میں کرپشن کے ہائی پروفائل کیسز میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔نیب کی جانب سے دائرمذکورہ مقدمات پہلے سے ہی کافی تاخیر کا شکار ہیں جس کے سببعدالتی کاروائی کے جلد مکمل ہونے کے امکانات کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :