مریدکے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور تحصیل ڈرگ کنٹرولر کے چھاپے پندرہ اتائیوں کے کلینک سیل

پیر 1 اکتوبر 2018 17:13

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) مریدکے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور تحصیل ڈرگ کنٹرولر کے تین تحصیلوں میں چھاپے پندرہ اتائیوں کے کلینک سیل لاکھوں روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات برآمد کرلیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد بن شبیر تحصیل ڈرگ کنٹرولر بلال یاسین نے ٹیم کے ہمراہ مریدکے نارنگ کالاشاہ کاکو فیروزوالہ کوٹ عبدالمالک وغیرہ میں اچانک چھاپے مار کر پندرہ اتائیوں کے کلینک سیل کردئے اورمقدمات بھی درج کرادئے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات بھی برآمد کرلیں ڈرگ کنٹرولربلال یاسین نے میڈیا کو بتایا رواں ماہ سپیشل ٹاسک فورس نے ایک سو سے زائد مختلف اضلاع میں اتائی پکڑے لاکھوں روپے مالت کی ادویات پکڑیں جعلی نشہ آور بغیر ڈرگ سیل لائسنس کوالیفائڈ پرسن کام کرنے والے عناصر کیخلاف کاروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :