چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس ہائیکورٹ آزاد کشمیر کا راجہ فاروق حیدر کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

بھارت کی جانب سے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے بنانے کی مذمت، اقدام بزدلانہ قرار دیا

پیر 1 اکتوبر 2018 18:06

چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس ہائیکورٹ آزاد کشمیر کا راجہ فاروق حیدر ..
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ابراہیم ضیاء اور آزادجموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایم آفتاب تبسم علوی نے آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو الگ الگ ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سپریم کورٹ و چیف جسٹس ہائی کورٹ نے بھارتی فوج کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کی مذمت کی اور اسے بھارتی فوج کا بزدلانہ اقدام قرار دیا۔