آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز ہاکی چیمپئن شپ (کل) شروع ہوگی

پیر 1 اکتوبر 2018 19:48

آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز ہاکی چیمپئن شپ (کل) شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) سیکنڈری بورڈکراچی کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز ہاکی چیمپئن شپ (کل) منگل سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ہوگی جس کا افتتاح ہارون خان سیکرٹری سپورٹس سندھ کریں گے، ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رمضان جمالی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں لاہور بورڈ ،مردان بورڈ ،ملتان بورڈ ،سیکنڈری بورڈ کراچی ،انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی ،حیدرآباد ،میرپورخاص ،لاڑکانہ ،سکر ،کوٹیے بورڈ ،پشاور اورگوجرانوالہ بورڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔