اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کر دی

پیر 1 اکتوبر 2018 20:35

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست ..
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی۔درخواست گزار وکیل سعید خورشید اور ایس پی لیاقت حیات عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔اکتیس مارچ 2018 کو عثمان سلیم کو اغواہ کیا گیا تھا۔