بھارت نے الزامات سے بھرپور خط پاکستان بھیج دیا

سیکریٹری خارجہ نے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعدبھارت کو کڑا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 1 اکتوبر 2018 19:55

بھارت نے الزامات سے بھرپور خط پاکستان بھیج دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-01 اکتوبر 2018ء) :بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہاتھوں اقوام متحدہ میں ذلت اٹھانے کے بعد بھارت نے الزامات سے بھرپورخط پاکستان ارسال کردیا۔پاکستان نے بھی خط کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش ٹھکرائے جانے اور بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی کے بعد دونوں ممالک میں حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے موقع پر بھی پاکستان پر گھناونے الزامات عائد کئیے۔جس کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایسا تگڑا جواب دیا کہ بھارت کو بھی نانی یاد آ گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مربوط اور سنجیدہ مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

منفی رویے کی وجہ سے مودی حکومت نے موقع تیسری مرتبہ گنوادیا۔

جموں کشمیر کےمسئلے کاحل نہ ہونا خطے کےامن میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے۔انسانی حقوق رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیاہے۔یہ رپورٹ پاکستان کے موقف کی تائید کرتی ہے۔ہم رپورٹ کی سفارشات پر جلد عملدرآمد کی سفارش کرتے ہیں۔دہشتگردی کی آڑ میں بھارت منظم قتل و عام کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکےگا۔آزاد جموں کشمیرمیں کمیشن کا خیر مقدم کریں گے امید ہے بھارت بھی کرے گا۔

بھارت اکثر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتاآیاہے۔سات دہائیوں سےمقبوضہ کشمیر کےعوام انسانی حقوق کی پامالی سہتے آرہےہیں۔آزاد جموں کشمیرمیں کمیشن کا خیر مقدم کریں گے امید ہے بھارت بھی کرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو ہمارے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے۔وزیر خارجہ کے ہاتھوں اقوام متحدہ میں ذلت کا سامنا کرنے کے بعد بھارت پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔

بھارت نے الزامات پر مشتمل خط پاکستان کو ارسال کردیا۔خط میں ممبئی حملوں،لشکر طیبہ سمیت مختلف نکات لکھے گئے ہیں۔خط میں مختلف نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں۔مزید یہ کہ خط بھارتی ہائی کمشنر کی طرف سے پاکستان کی سیکریٹری خارجہ کو لکھا گیا ہے۔سیکریٹری خارجہ نے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد بھارت کو کڑا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔