Live Updates

سعودی وفد آج گوادر بندرگاہ اور ریکوڈک خان کا دورہ کرے گا ،بدھ کو حتمی مذاکرات ہونگے

پیر 1 اکتوبر 2018 23:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2018ء) سعودی وفد آج منگل کو گوادر بندرگاہ اور ریکوڈک خان کا دورہ کرے گا جس کے بعد بدھ کو حتمی مذاکرات کا انعقاد ہوگا جس میں گوادر ریفائنری ‘ ریکوڈک ‘ 2 پاور پلانٹ اور تیل کی فراہمی کے منصوبوں پر دستخط کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ سعودی عرب کے موقع پر سی پیک میں سعودی عرب کو شامل کرنے پر سعودی وفد منگل کو گوادر بندرگاہ کا دورہ کریں گے اور بدھ کو حتمی مذاکرات کے ذریعے منصوبوں کی فراہمی پر باقاعدہ طورپر دستخط کئے جائیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات