سی پیک منصوبے کو توسیع ، ماضی میںکئے گئے معاہدوں کی پاسداری بھی کی جائے گی،فواد چوہدری

توانائی اور پٹرولیم کے شعبے میں بیرون دنیا سے بہت بڑی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے ریکو ڈیک منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ،ایران سعودی عرب تنازعے میں ہم غیر جانبدار ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 1 اکتوبر 2018 23:55

سی پیک منصوبے کو توسیع  ، ماضی میںکئے گئے معاہدوں کی پاسداری بھی کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو توسیع دی جائے گی اور اس معاملے پر ماضی میںکئے گئے معاہدوں کی پاسداری بھی کی جائے گی توانائی اور پٹرولیم کے شعبے میں بیرون دنیا سے بہت بڑی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے ،ریکو ڈیک منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ایران سعودی عرب تنازعے میں ہم غیر جانبدار ہیں پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے ساتھ توانائی کے منصوبوں پربات چیت ہوئی ہے پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کرے گا توانائی اور پٹرولیم کی صنعت میں بیرون دنیا سے بہت بڑی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے ہمارا مفاد ہے کہ سی پیک کے توسط سے پاکستان میں اہمیت کا حامل ہے ہماری کوشش ہو گی کہ اس منصوبے سے فائدہ اٹھایا جا سکے ہم ایران او رسعودی عرب کے معاملے پر غیر جانبدار ہیں ہمارے اقتصادی طور پر ایران اور سعودی عرب سے تعلقات مضبوط ہونے چاہئے ہم اقتصادی نظریے سے چیزوں کو آگے بڑھائیں گے فواد چوہدری نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے ہماری حکومت آنے کے بعد سے پہلے پاکستان کا دورہ کیا ہمارے ایران سے اچھے تعلقات ہیں ہمارے دل بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں وزیراعظم نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لیڈران سے بھ ملاقاتیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

سی پیک منصوبے کو توسیع دی جائے گی محدود نہیں کیا جائے گا چین سے کئے جانے والے سی پیک کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی سی پیک پر وزیر منصوبہ بندی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے ہم تمام معاملات کے صاف وشفاف انداز میں لے کر چلیں گے۔