صومالیہ میں یورپی یونین کے قافلے پر حملہ، تین افراد ہلاک،چارزخمی

ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق صومالیہ سے ہے،ہماری کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا،اطالوی فورسز

منگل 2 اکتوبر 2018 12:10

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2018ء) صومالیہ میں یورپی یونین کے ایک قافلے پر کیے گئے ایک حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت موغادیشو میں یہ بم حملہ جہادی تنظیم الشباب کی جانب سے کیا گیا ۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق صومالیہ سے ہے۔اطالوی فوج نے کہا کہ اس واقعے میں ان کا کوئی بھی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ صومالیہ 1990کی دہائی کے بعد سے بدامنی کا شکار ہے اور وہاں اقوام متحدہ نے امن فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔