Live Updates

کیا پی ٹی آئی رہنما علیم خان نا اہل ہونے والے ہیں؟

معروف صحافی نے پاکستان تحریک انصاف کو بُری خبرسُنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 اکتوبر 2018 12:07

کیا پی ٹی آئی رہنما علیم خان نا اہل ہونے والے ہیں؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اکتوبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے پاکستان تحریک انصاف کو بُری خبر دے دی ۔ عارف نظامی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے علیم خان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر علیم خان کی جانب سے جمع کروائے گئے حلف نامے واقعی جعلی ہوئے تو ان پر آرٹیکل 62 ون ایف لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان کے خلاف نیب میں بھی معاملہ زیر التوا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کے خلاف تاحال ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان پارٹی کے سینئیر رہنما اور وزیر ہیں اور بلدیاتی نظام کے حوالے سے ان کا کافی کلیدی کردار ہو گا۔ اگر واقعہ حلف نامے جعلی نکلے تو علیم خان کا بچنا بہت مشکل ہو گا کیونکہ جہانگیر ترین کی نظرثانی کے اپیل پر عدالتی فیصلے کے بعد تو یہ بات زیادہ کلئیر ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے جعلی حلف نامے جمع کروانے کے معاملے پر پنجاب کے صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے سے متعلق علیم خان کے خلاف سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی درخواست منظور کر لی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار ایاز صادق کو علیم خان کے خلاف کارروائی کے لئے سیشن کورٹ لاہور میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی۔ علیم خان نے پرانی حلقہ بندیوں کے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کے لئے جعلی حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ علیم خان پر جعلی حلف نامے جمع کروانے کا الزام ثابت ہونے کے بعد انہیں نااہل بھی کیا جا سکتا ہے جس سے پاکستان تحریک انصاف کو مشکلات کا سامنا ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات