صومالیہ میں یورپی یونین کی امن فوج کے قافلے پر حملہ، 3 افراد ہلاک

منگل 2 اکتوبر 2018 12:12

موغادیشو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) صومالیہ میں یورپی یونین کے ایک قافلے پر کئے گئے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت موغادیشو میں یہ بم حملہ الشباب کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق صومالیہ سے ہے۔ اطالوی فوج نے کہا ہے کہ اس واقعے میں ان کا کوئی بھی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔واضح رہے کہ صومالیہ1990ء کی دہائی کے بعد سے بدامنی کا شکار ہے اور وہاں اقوام متحدہ نے امن فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔