Live Updates

مثبت کاموں میں حکومت کا ساتھ دیں گے‘

ضمنی مالیاتی بل روایتی سوچ اور طریقہ کار کی عکاسی کر رہا ہے پیپلز پارٹی کی رکن حنا ربانی کھرکا قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل پر بحث کے دوران اظہار خیال

منگل 2 اکتوبر 2018 14:41

مثبت کاموں میں حکومت کا ساتھ دیں گے‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ مثبت کاموں میں حکومت کا ساتھ دیں گے‘ ضمنی مالیاتی بل میں کوئی نئی بات نہیں ہے‘ یہ روایتی سوچ اور طریقہ کار کی عکاسی کر رہا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے بڑے بڑے دعوے کئے ہیں۔

اسد عمر جیسے شخص ہیں ہماری بڑی توقعات ہیں لیکن انہوں نے روایتی بجٹ ہی دیا۔

(جاری ہے)

جو وعدے کئے تھے وہ کیا ہوئے، قول و فعل میں تضاد نظر آرہا ہے‘ جن ڈائریکشنل چینجز کی بات کی جاتی تھی وہ کہاں ہیں، اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنایا جارہا‘ ہم نے مثبت روایات ڈالی تھیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کریں گے‘ میں بھی وزیر خارجہ رہی ہوں‘ ہم بھی اکانومی میں سفر کرتے تھے لیکن ڈھنڈورا نہیں پیٹتے تھے۔

حکومت اگر کچھ مثبت کرے گی تو ہم ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پبلک پی ایس ڈی پی کا 4 ٹریلین کا تھرو فارورڈ ہے‘ ہمیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی کہانیاں سنائی جارہی ہیں۔ حکومت نے کہیں بجٹ میں نئی بات نہیں کی۔ یہ بجٹ روایتی سوچ اور طریق کار ہی کی عکاسی کرتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات