Live Updates

امریکہ اپنے وعدے پورے کرے اس کے بعد پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 2 اکتوبر 2018 14:41

امریکہ اپنے وعدے پورے کرے اس کے بعد پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے، سابق وزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکہ اس وقت اپنے قومی مفادات کی بات کررہا ہے، انہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کو ترجیح دی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کے مطالبات کو امریکہ کے سامنے رکھیں، جب میں وزیر خارجہ تھیں تو اس وقت امریکہ نے شکیل آفریدی کے مسئلہ پر بات کی، ہماری حکومت نے امریکہ کے مطالبات کو مسترد کردیا، امریکہ پہلے پاکستان سے کئے گئے وعدے پورے کرے اس کے بعد پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے ورنہ موقف میں تبدیلی لانا ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے پبلک اکائونٹس کمیٹی اپوزیشن کو دی لیکن اب تحریک انصاف حکومت پی اے سی کی کمیٹی کی چیئرمین شپ اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جو درست نہیں۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر انگریزی زبان میں کرنی چاہیے تھی تاکہ عالمی رہنمائوں کو سمجھ آسکتی کہ پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے کیا مؤقف ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات