ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

سابق مشیر پٹرولیم بیمار ہیں اور انہیں علاج کی سخت ضرورت ہے،سرجن کی عدالت میں رپورٹ

منگل 2 اکتوبر 2018 15:20

ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2018ء) مقامی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔منگل کوکراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی رہنما کی طبیعت سے متعلق سرجن نے رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرعاصم بیمار ہیں اور انہیں علاج کی سخت ضرورت ہے۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دو اکتوبر سے 30 اکتوبر تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین و دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس زیر سماعت ہے۔