بھارتی شہر کولکتہ میں دستی ساختہ بم کا دھماکہ ،

بچہ ہلاک،9 افراد زخمی

منگل 2 اکتوبر 2018 16:44

بھارتی شہر کولکتہ میں دستی ساختہ بم کا دھماکہ ،
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) بھارتی شہر کولکتہ میں دستی ساختہ بم دھماکہ کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور9 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

براک پور پولیس کمشنر راجیش کمار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بم دھماکہ مارکیٹ کے قریب ایک 4 منزلہ عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک 8 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ کے واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ کلکتہ حریف سیاسی پارٹیوں کے درمیان تشدد اور ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے طویل تاریخ رکھتا ہے۔