سالانہ زکوٰة فنڈ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر دس لاکھ روپے سے زائد کی ادوایات مہیا کی جاتی ہیں، راجہ مسعود اسلم

منگل 2 اکتوبر 2018 17:28

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) سالانہ زکوٰة فنڈ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں غریب مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے دس لاکھ سے زائد مالیات کی ادوایات مہیا کی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ضلعی چیئر مین زکوٰة و عشر صوفی راجہ مسعود اسلم نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں غریب مریضوں میں ادوایات تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایم ایس بھمبر ڈاکٹر گوہر ایوب بھمبر پریس کلب کے صدر انصر زما ن خان سید مبصر حسین شاہ ذیشان مصطفے راجہ عبدالوحید اور دیگر موجود تھے ضلعی چیئر مین زکوٰة وعشر نے غریب اور مستحق مریضوں کو خود ادوایات دیں اور ان کی تیمار داری بھی کی اور مریضوں سے ادوایات ملنے یا نا ملنے کے بارے میںبھی دریافت کیا اس موقع پر ضلعی چیئر مین زکوٰة و عشر صوفی راجہ مسعود اسلم نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر غریب لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے محکمہ زکوٰة جہاں غریب بیوہ یتیم مسکین لوگوں کو نقدی کی صورت میں زکوٰة دے رہی ہے وہا ں غریبو ں کے مفت علاج کے سلسلہ میں سالانہ دس لاکھ سے زائد کی مالیت کی ادوایات دے رہی ہے تا کہ غریبوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت میسر آسکے اس سلسلہ میں تمام اقدامات کر رہے ہیںتا کہ محکمہ زکوة فنڈز کے پیسے اصل مستحق اور اہل افرادکو مل سکیں اورمستحقین کو ریلیف مل سکے