پنجا ب فوڈ اتھارٹی کے حکام کی ضلع جہلم میں کارروائیاں، متعدد دکانداروں کو جرمانے، زائدالمعیاد اور مضر صحت اشیاء تلف کردیں

منگل 2 اکتوبر 2018 17:28

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) پنجا ب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے بلال ٹاؤں جہلم میں موجودگلشن آٹا چکی سے لیے گئے لال مرچ کے نمونے میں بیرونی رنگ کی ملاوٹ ثابت ہونے پر اسے سیل کر دیا ۔حکام نے مزید کارروائیوں کے دوران سول لائن جہلم میں موجودمائی فیورٹ چکن کوملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہونے،حشرات کی روک تھام کا کوئی انتظام نہ ہونے،انسکٹ کلر فعال نہ ہونے، فریزر سٹوریج میں جمے ہوئے خون کی موجودگی، مصالہ لگی ہوئی مرغی پر تیاری اور ختم ہونے والی تاریخوں کے نہ ہونے، کچرا تلف کرنے کا کوئی مناسب انتظام نہ ہونے اورپنیٹ برش کو غذائی اشیاء پر تیل کی کوٹنگ کے لیے استعمال کرنے کی بنا پر 9,500 روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔

کسالیان پنڈ دادنخان میں موجود گل کریانہ سٹور سے زائد المعیاد چپس اور کٴْرکٴْرے برآمد ہونے پر 3,000 روپے جرمانہ کیا اور تمام معیاد المعیاد اشیاء کو تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

پدری دینہ میں موجودالمدینہ سویٹس اینڈ فوڈ پوائنٹ سے زائدالمعیاد نمکو اور نیشنل کوئیک حلیم مکس ملنے کی بنا پر 1200روپے کا جرمانہ کیا گیا اور زائدالمعیاد اشیا کو تلف کر دیا گیا۔ پدری دینہ میں سماء مغل سٹورسے زائدالمعیاد سپرائٹ ڈرنک ملنے پر1500روپے جرمانہ کیا گیا۔ حکام نے دھریالہ جالپ پنڈ دادنخان میں موجودراجہ سویٹس کو ڈی سیل کر دیا اور 4کلو گرام خراب مٹھائی تلف کر دی۔

متعلقہ عنوان :